راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سیکیورٹی وجوہات کے باعث جزوی بند کردی گئی۔
میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس سیکیورٹی وجوہات کے باعث جزوی طور پر بند کی گئی ہے، میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکریٹریٹ تک بند ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں وکلاء کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔