امریکی ریاستوں نے نوجوان صارفین کی ذہنی حالت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں میٹا پرمقدمہ دائر کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بچوں میں ڈپریشن بے چینی اور بے خوابی پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا،ایریزونا،ہوائی،سمیت متعدد امریکی ریاستوں نے انسٹاگرام اور فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا پر مقدمہ دائرکیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ فیس بک اور انسٹاگرام نوجوان صارفین کی ذہنی صحت کو متاثرکررہی ہے۔
مسلسل نیوز فیڈز اور اطلاعات کے فیچر کی وجہ سےصارفین مسلسل سوشل میڈیا کی جانب متوجہ رہتے ہیں۔۔جس سے وہ دماغی مسائل کا شکار ہورہے ہیں۔نیویارک کے اٹارنی جنرل نےکہا کہ میٹا نے جان بوجھ کر ہیرا پھیری کرکے نوجوانوں کو اپنے پلیٹ فارم کا عادی بنایا۔