خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا فیصلہ ہوگیا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ 26 نومبر کو منعقد کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلوٹوتھ سکینڈل کے باعث متازعہ بنے والا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔خیبرپختونخوا میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ 26 نومبر کو منعقد کیا جائے گا ٹیسٹ دوبارہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام لیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:۔ خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ متنازعہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری
ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کے لئے صوبے کی پولیس،ایف آئی اے، ایٹیلجس بیورو اور دیگر سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں سے مدد لی جا ئیگی،46658 سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ایم ڈی کیٹ سکینڈل، مشکوک رجسٹریشن پر ٹیسٹ سے قبل 9 افراد کی گرفتاری کا انکشاف
خیبر میڈیکل یونیورسٹی ترجمان کے مطابق 219امیدواروں کی رجسٹریشن گزشتہ ٹیسٹ کے نقل سکینڈل کی وجہ سے کینسل کی جا چکی ہے خیبر میڈیکل یونیورسٹی ترجمان کے مطابق 219امیدواروں کی رجسٹریشن گزشتہ ٹیسٹ کے نقل سکینڈل کی وجہ سے کینسل کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ بلوٹوتھ سکینڈل کے باعث گزشتہ ٹیسٹ نگران صوبائی کابینہ نے کینسل کیا تھاایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کے الزام میں 219 امیدواروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں بلیوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کا معاملہ سامنے آنے پر طلبا و طالبات کے والدین کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ ہیومن رائٹ سیل میں درخواست بھی کی گئی تھی جس پر عدالت نے ٹیسٹ کے نتائج کو روک دیا تھا۔پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری، ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر ایٹا اور جسٹرار پی ایم ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ آئندہ سماعت تک امتحانات کے نتائج آفیشل ویب سائٹ پر جاری نہ کئے جائیں۔