اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خصوصی فارن کرنسی اکاؤنٹس میں آئی ٹی کی برآمدی آمدنی رکھنےکی حد پینتیس سے بڑھاکر پچاس فیصد کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینکا آف پاکستان نے آئی ٹی برآمدکنندگان اورفری لانسرز کیلئے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ فارن کرنسی اکاؤنٹس میں آئی ٹی کی برآمدی آمدنی رکھنے کی حد50 فیصدکردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکس آئی ٹی برآمدکنندگان کوآن لائن ادائیگیوں کیلئےڈیبٹ کارڈزجاری کریں گےفری لانسرزاب کم ازکم دستاویزی شرائط کےساتھ ڈیجیٹل یانارمل اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مزید کہنا ہےکہ فری لانسرزکیلئےایکسپورٹرز اسپیشلائزڈفارن کرنسی اکاؤنٹس کھول دیےجائیں گے۔ فری لانسرزان اکاؤنٹس میں ہر ماہ 50فیصد تک برآمدی آمدنی یا5ہزارڈالر رکھنےکے مجاز ہیں فری لانسرزاسٹیٹ بینک یابینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر ان اکاؤنٹس سےادائیگیاں کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پرانے قوانین کے مطابق فری لانسر ز کیلئے پہلے 35 فیصد تھا اب وہ کرنسی میں تبدیلی کیلئے 50 فیصد حکومت پاکستان کو دینگے۔ 50 فیصد حکومت پاکستان نے فری لانسر کودیگی۔ اس سے قبل حکومت پاکستان 65 فیصد اپنے پاس رکھتی تھی اور 35 فیصد فری لانسرز کو ملتا تھا۔