عالمی سب میرین کیبل اے اے ون میں خرابی دور کرلی گئی۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طورپربحال ہیں اوربراؤزنگ ہموار ہے۔
ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اے اے ای ون سب میرین کیبل کی خرابی کو دو ہفتے کے ریکارڈوقت میں حل کردیا ہے، پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سےکم ہو۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام مکمل طور پر فعال اور بلا رکاوٹ سروس کے ساتھ بحال ہیں۔