استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین سےلاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری دوبارہ متحرک ہو گئے انہوں نے آئی پی پی کی مین قیادت سے ملاقات کی ہے اس ملاقات میں سابق رہنما کے ساتھ سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔فرخ حبیب نے تحریک انصاف چھوڑ دی، آئی پی پی میں شامل
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم ذمے داری سونپنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ فواد چودھری اور فرخ حبیب کی ملاقات کے دوران عون چودھری بھی شریک تھے۔ آئی پی پی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں آئندہ سیاسی لائحہ اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نےسانحہ 9 مئی کی مذمت پر پریس کانفرنس کرکے تحریک انصاف کو خیر آباد کیا تھا اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ آئی پی پی رہنماؤں کو اب عہدے بھی تفویض کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ استحکام پاکستان پارٹی کا عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنماءعون چودھری کو 21 اکتوبر کو لاہور ائیر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کرنے پر اترجمان کی جانب سے شوکاز نوٹس کا کہا گیا تھا جس میں عون چودھری کو تحریری جواب نامہ جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔