استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی پی پی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پارٹی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے لاہور ایئر پورٹ پر نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی۔عون چوہدری سے تحریری طور پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
ترجمان آئی پی پی کا کہنا ہے کہ عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں ملاقات کے لئے گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں۔
آئی پی پی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے سماء ٹی وی کے شو میرے سوال میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے جلسے پر تبصرہ کیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک اچھا پاور شو تھاپورے پاکستان میں موبلائزیشن کرکے عوام کو اکٹھا کیا گیاجلسے کرنا یا لوگوں کو لے آنا ایچیومنٹ نہیں ہے ۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھاکہ جس انداز سےمسلم لیگ نواز نے عوام کو پروٹوکول دیا پبلک اسے اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی اس وقت قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنماء اور پارٹی کے پیٹرن انچیف کے قریبی ساتھی عون چودھری نے آج لاہور ایئر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہےملاقات کی کہانی فلحال منظرعام پر نہیں آئی لیکن آئی پی پی نے عون چودھری کو شوکاز نوٹس کے ذریعے سے تحریری طور پر وضاحت طلب کی ہے۔