وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دے دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں کہا گیا ہے وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔
وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔
مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے ، گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے اور وائی فائی کا نام یا آئی ڈی خفیہ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔