مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آج قوم کے زخموں پرمرہم رکھنےکیلئے نوازشریف آگیا ہے،نوازشریف نے تحمل اور صبر سے سب کچھ برداشت کیا۔
لاہور میں نوازشریف کی آمد پر مینار پاکستان میںجلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ تقریر میں نے نہیں کرنی عظیم سیاستدان نے کرنی ہے،جس نےجیل کاٹی،ہٹھکڑیاں لگوائی ہیں اس نے تقریرکرنی ہے، یہ نوازشریف جدوجہد اور جذبہ ہے،یہ نوازشریف جنون ہے اور مسلم لیگ ن ہے،تاریخ میں مینارپاکستان پراتنابڑاجلسہ کبھی نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ملکی خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، نواز شریف
انہوں نے کہا کہ یہ وہ مینارپاکستان ہےجہاں واجپائی آیا تھا،واجپائی نے کہا تھا پاکستان بنتے وقت ہم پر بڑے گھاؤ لگے تھے،واجپائی نےلاہورکامعاہدہ جس میں کشمیر کاذکرتھانوازشریف سے کیاتھا،نوازشریف نے تحمل اور صبر سے سب کچھ برداشت کیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔پاناماکےنام پرنوازشریف کوجداکرنےکی سازشیں ناکام ہوچکیں،سعدرفیق
سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہربارنوازشریف نےقوم کی تقدیربدلی تواقتدارسےہٹادیاگیا، نوازشریف وہ شخص ہے جو معمار پاکستان ہے،2013میں 20،20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،نوازشریف نے4سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی۔
شہبا زشریف نے کہا کہ 9مئی کاواقعہ تودورنوازشریف کےہوتے ہوئےگملہ بھی نہیں ٹوٹا،آج قوم کے زخموں پرمرہم رکھنےکیلئے نوازشریف آگیا ہے۔