مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاناماکےنام پرنوازشریف کو جدا کرنےکی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔
نواز شریف کی آمد پر لاہور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ تقریبا ً چار سال قبل پاناماکےنام پرمخالفین نےنوازشریف اوراہل پاکستان کو جداکرنےکی کوشش کی۔ نوازشریف کوقوم سے جداکرنےکی سازشیں آج ناکام ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔ملکی خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، نواز شریف
انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان بتاؤدلوں کا وزیراعظم کون ہے،پاکستان کا وزیراعظم کون؟اس قوم کا مستقبل کون ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے لیے قرارداد پرہاتھ کھڑےکرانے ہیں،ارض فلسطین سے ناجائز،غیرقانونی اسرائیلی قبضہ ختم کرایا جائے،کشمیر پر بھارتی تسلط ختم ہو،کیا یہ قراردادمنظور ہے۔