پاکستان معیشت اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوگیا۔
حکومت پاکستان دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کیلئے آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں موجودہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کے نام سے بل پیش کیا۔
ڈیجیٹل ایکٹ کے مطابق ہر شہری کے لیے محفوظ ڈیجیٹل شناخت کا قیام اور آن لائن سروسز کی فراہمی کو مستحکم بنایا جائے گا، معیشت کی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نئے مواقع فراہم ہونگے۔
ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق ہر شہری کا ڈیٹا محفوظ طریقے سے مرکزی پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
پاکستان کے ڈیجیٹل ویژن کا مقصد حکومتی نظام میں شفافیت، احتساب اور کارکردگی میں اضافہ ہے، ڈیجیٹل پاکستان سے آن لائن سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ایک محفوظ ڈیجیٹل معاشرہ تشکیل پاسکے۔
پاکستان کا ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ نہ صرف ملکی ترقی کا ضامن ہے بلکہ عالمی ڈیجیٹل فورمز اور شراکت داریوں میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔