پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے منیجمنٹ کی جانب سے بڑے اور نامور غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے کیئے جارہے ہیں تاہم آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے سیزن 10 کھیلنے سے معذرت کر لی ہے ۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کو منانے کیلئے پی ایس ایل مینجمنٹ کی جانب سے بہت کوشش کی گئی لیکن سٹیو سمتھ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل انتظامیہ سے معذرت کی۔
ان کے علاوہ پی ایس ایل انتظامیہ نے کین ولیم سن سے بھی رابطہ کیا ، ولیم سن کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے اور جلد اچھی خبر مل سکتی ہے ۔
پی ایس ایل مینجمنٹ ذرائع کے مطابق جونی بئیر اسٹو مان چکے ہیں انکے این او سی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو شیڈول ہے۔