محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے علاج کیلئے کل انگلینڈ چلا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپیئنز ٹرافی اپ گریڈیشن کا جائزہ لینے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی 19 فروری سے9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ 25 جنوری تک کام ختم کرنے کا کہا ہے، کام مکمل ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہوگا ، آئی سی سی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم فائٹ کرتی نظرآرہی ہے ، مسلسل ناکام نہیں ہورہی، ہار جیت ہوتی رہتی ہے ، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صائم کا مکمل خیال رکھ رہے ہیں، ایوب ٹخنے کی انجری کے علاج کیلئے صائم کل انگلینڈ چلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا
چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، نوجوان اوپننگ بیٹر کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائنٹمنٹ طے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں، ڈاکٹر نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے، صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، صائم ایوب کا دنیا کے بہترین اسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔