پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب چھ ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
جمعہ کی دوپہر کی گئی ایم آر آئی نے فریکچر کی تصدیق کی ہےجس کے بعد صائم ایوب کے ٹخنے کو میڈیکل مون بوٹ سے فکس کردیا گیا ہے۔
اگرچہ صائم ایوب ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے تاہم وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔
مزید جانیے : پاکستانی اوپنر صائم ایوب بیساکھیوں پر چل کر اسٹیڈیم واپس آئے، تصویر وائرل
صائم ایوب کو یہ فریکچر جمعہ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔