جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب صائم ایوب انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کے ایکسرے اور دیگر ٹیٹ کئے گئے، جن کی رپورٹس آنا ابھی باقی ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ نے ان کے دوسرے میچ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے، صائم اسپتال سے واپس بیساکھیوں پر اسٹیڈیم پہنچے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
ٹیم منیجمنٹ کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں مزید شرکت نہیں کریں گے۔
صائم ایوب کی رپورٹس مزید مشاورت کیلئے برطانوی ماہرین کو ارسال کی گئی ہیں جس کے بعد ان کے علاج اور واپسی کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔