ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد براستہ دبئی اسلام آباد پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، اسکواڈ کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی، جس کا پہلا میچ 16 جنوری سے کراچی جبکہ دوسرا ملتان میں 24 جنوری سے کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورے کا آغاز 3 روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی، ویسٹ انڈیز اور پاکستانی شاہینز کا 3 روزہ میچ 10 جنوری کو شروع ہوگا