پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے کو سب میرین کیبل ڈبل اے ای ون میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ حلفاً کہتا ہوں کوئی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم حکومتی ہدایت پر بند کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی اے
ترجمان کا کہنا تھا کہ خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔
کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 کیبلز میں سے ایک ہے اور متعلقہ ٹیمیں کیبل میں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔