میکسیکو کی ریاست گواناخواتو میں فٹبال گراؤنڈ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کےمطابق فٹبال میچ کےدوران اچانک مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے میدان میں بھگدڑ مچ گئی۔
حکام کاکہنا ہےکہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کےبعد سیکیورٹی فورسز نےعلاقےکوگھیرے میں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے،حکام کےمطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔






















