لکی مروت میں رات گئے تھانہ تختی خیل کی پولیس چوکی شاہ طورہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
پولیس ترجمان کےمطابق حملہ آوروں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
پولیس ترجمان نےبتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔






















