سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری نے وادی کو دلکش بنادیا، آسمان سے سفید موتیوں کی بہار سے ہر جانب سفیدی ہی سفیدی چھاگئی۔
سوات میں برفباری نے ہرطرف نظاروں کو دلکش بنادیا، سیاحوں نے حسن کی وادی مالم جبہ اور کالام میں ڈیرے ڈال لئے۔
مالم جبہ میں سیاح چیئر لفٹ کی سیر کررہے ہیں تو وہیں حسین نظاروں کے مزے بھی لوٹ رہے ہیں
وادی کالام میں بھی سیاح گرتے سفید گالوں اور دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ برفباری کا یہ سلسلہ مزید 2 سے 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔