لاہور ہائیکورٹ نے نئے اسکولز کی رجسٹریشن کو اسکول بسوں کی پالیسی سے مشروط کردیا، پنجاب حکومت کو اسموگ کے تدراک کیلئے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے پنجاب حکومت کو اسموگ کے تدارک کیلئے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے نئی اسکولز رجسٹریشن کو اسکول بس پالیسی سے مشروط کردیا، جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی رجسٹریشن میں اسکول بسوں کو لازمی قرار دیں، 50 فیصد بچوں کیلئے بسیں شروع کرنے کے عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا، اسکول بسوں کیلئے اقدامات نہ کرکے سیکریٹری اسکولز نے احکامات کی خلاف ورزی کی۔
عدالت نے کہا کہ بسوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق تمام ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 30 دسمبر تک اس حوالے سے پالیسی رپورٹ جمع کروائیں۔