فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3700 سے تجاوز کر گئی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے جمعرات کی شام تک 24 گھنٹوں کے دوران مزید 307 فلسطینی شہید ہوئے۔
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3,785 ہو گئی ہے جن میں کم از کم ایک ہزار 524 بچے اور ایک ہزار 444 خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 12500 تک پہنچ چکی ہے۔
گریک چرچ پر حملہ
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں ہزار سال پرانے گریک آرتھوڈوکس چرچ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہاں پناہ لینے والے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ چرچ کے کچھ حصے منہدم ہوگئے۔
#Israel has bombed the ancient Saint Porphyrius Orthodox Church in #Gaza, a significant historical site dating back to 425 AD.
— Quds News Network (@QudsNen) October 19, 2023
Hundreds of Gazans were taking refuge in the Church located close to the Baptist Hospital, which saw an #Israeli massacre a couple of days ago. pic.twitter.com/QUxPD4bqR1
چرچ کے نگران فلسطینی مسیحی ابراہیم جحشاں نے بتایا کہ جب دھماکا ہوا تو وہ وہاں موجود تھے اور اپنے خاندان کے ساتھ وہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے مسلمان بھی علاقے میں اپنے گھروں سے فرار ہونے کے بعد چرچ میں پناہ لے رہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم امن چاہتے ہیں، غزہ میں مقیم مسلمانوں اور عیسائیوں کے لئے دعا کریں۔
فلسطنییوں کی گرفتاریاں
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں ایک کارروائی کے دوران 14 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے ام صفا ویلج کونسل کے سربراہ مروان صباح کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے علاقے میں رہائشیوں کی گاڑیوں اور گھروں پر براہ راست گولہ باری بھی کی۔
7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فورسز کی جانب سے 850 سے زائد گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔
جنوبی غزہ
جنوبی غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 79 ہو گئی ہے۔
At least 13 Palestinian civilians were killed and dozens more injured last night in a series of Israeli airstrikes targeting homes of innocent civilians in Khan Yunis, south of the Gaza Strip.#GazaGenocide pic.twitter.com/RLaIoZciEx
— Quds News Network (@QudsNen) October 20, 2023
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کا کہنا ہے کہ خان یونس شہر میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔