وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مس کنڈکٹ کے مرتکب سائبر کرائم ونگ کے 15 افسران کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم ونگ کے اہم افسران کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں ایف آئی اے حکام نے وزارت داخلہ کوافسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق افسران پر مختلف نوعیت کے الزامات پر انکوائریاں چل رہی تھیں، الزامات ثابت ہونے پر افسران کو نوکریوں سے برخاست کرنے کی سفارش کی، افسران میں فارنزک ایکسپرٹ، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،تفتیشی افسران شامل ہیں۔ تمام افراد سائبر کرائم ونگ میں کنٹریکٹ پر تعینات ہیں۔