ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے وائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے ۔
رپورٹس کے مطابق نگران وزیر صحت کا کہنا ہے کراچی ، راولپنڈی ، چمن اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ اضلاع میں اگلے ماہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی ۔پاکستان میں اب تک 43 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ چکے جو تشویش ناک ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستان میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 3 ہوگئی
نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لیے خطرہ ہے والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں ۔
یہ بھی پڑھیں:۔پولیو وائرس: کراچی کی 5 یوسیز ہائی رسک قرار
نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہےوائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے متاثرہ اضلاع میں اگلے ماہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:۔ملک میں پولیو وائرس پھیلنے کا خطرہ
خیال رہے کہ پاکستان میں پولیو وائرس خطرہ منڈلا رہا تھا پاکستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس مارچ میں سامنے آیا تھا جب بنوں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل سے تعلق رکھنے والے تین سالہ بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔دوسرا کیس 2023 کا دوسرا کیس بھی خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ہی رپورٹ ہوا تھا۔ 2023 کے دوران ملک میں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ملک میں پولیو وائرس کا خطرہ منڈ لانے لگا
پشاوراورکراچی میں 5 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیاتھا ،کراچی سے تمام مثبت نمونے جینیاتی طور پرافغانستان میں وائرس سےجڑے تھے۔پاکستان میں اب تک 43 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔