بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پاکستان کی تجاویز ماننے سے انکار کرسکتا ہے۔
پاکستان نے آئندہ تین سال تک پاک، بھارت میچز نیوٹرل وینیو پرکرانے کی تجویز دی تھی تاہم، بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کی تجاویز نہ ماننے کا امکان ہے۔
لازمی پڑھیں۔ چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی اور بھارتی بورڈ میں ڈیڈ لاک برقرار
رپورٹس میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی پاکستان کی آفر ماننے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
پاکستان نے بھارت سے تحریری ضمانت مانگی ہے اور تحریری ضمانت نہ ملنے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) اور بھارتی بورڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے اور 5 دسمبر کو آئی سی سی کی میٹنگ میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔