نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ای سی او کونسل آف منسٹرز کے 28ویں اجلاس میں شرکت کیلئے مشہد پہنچ گئے۔
ایران میں ایئرپورٹ پر صوبہ رضوی خراسان کے وائس گورنر جنرل محمد علی نبی پور اور ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے استقبال کیا
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی،نوافل ادا کیے،ملکی سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے دعا بھی کی۔