ملک میں سالانہ ٹیکس گیپ 7 ہزار 100 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کہتے ہیں ایک لاکھ 69 ہزار نان فائلرز کو نوٹس بھجوائے گئے جن میں سے 38 ہزار نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دئیے۔ بتایا ہماری ساری توجہ آمدن کے حساب سے اوپر کے 5 فیصد افراد پر ہے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی وفاقی اور وزیر مملکت خزانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے پاس ایک نمبر آیا وہ نوے ہزار کا نمبر تھا جن کو ہم نے نوٹس جاری کیے کہ آپ گوشوارے جمع کرائیں۔ ان میں سے 38 ہزار نے گوشوارے جمع کرا دئیے۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ملک میں 6 لاکھ 70 ہزار افراد کی سالانہ اوسط آمدن ایک کروڑ 32 لاکھ جبکہ 33 لاکھ افراد کی سالانہ آمدن 48 لاکھ روپے ہے۔ ہمارا فوکس صرف ٹاپ کے 5 فیصد افراد پر ہے کیونکہ باقی 95 فیصد افراد میں ٹیکس لیکج صرف 140 ارب روپے ہے۔