پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے سائن اپ بھی کرنا شروع کر دیا ہے، اسی سلسلے میں اب ایک اور دنیائے کرکٹ کے بڑے نام نے ٹورنامنٹ کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے سائن اپ کر لیاہے ، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کیلئے 11 جنوری کی تاریخ کو منتخب کیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ ا سے قبل جیسن روئے سمیت کئی معروف کرکٹرز اپنی موجودگی کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔