پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار فیروز خان ان دنوں اپنی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
فیروز خان کی اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کےدرمیان علیحدگی سے متعلق خبریں گزشتہ دنوں سے زیرگردش ہیں،تاہم اداکار نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے،جس میں وہ اپنی اہلیہ کیساتھ رومانوی انداز میں تصویر لےرہے ہیں،تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جوڑے کے درمیان تعلقات خوشگوار ہیں۔
View this post on Instagram
اداکار کی جانب سےپوسٹ شیئر کرنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے، کچھ صارفین نے جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے،اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر لاکھوں لائیکس مل چکے ہیں۔