سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف نوجوان کھلاڑی کو دھکا دینا مہنگا پڑگیا
آئی سی سی کی جانب سے وہرات کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میں کندھے سے دھکا دینے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا،بھارتی اسٹارکو بُرے روایے پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ویرات کوہلی اورآسٹریلوی ڈیبیو پلیئر سیم کونسٹاس کےدرمیان میچ میں گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا،واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے 10ویں اوور کے اختتام پر پیش آیا۔
آئی سی سی قوانین کے تحت کسی بھی قسم کا غیر مناسب جسمانی رابطہ کرکٹ میں ممنوع ہے،سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے میچ کے دوران دعویٰ کیا کہ کوہلی نے جان بوجھ کر دھکا دیا۔