آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہ کہ حیدرآباد میں واقع تیل کے کنویں سے پیداوار ڈبل ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق پیداوار میں نمایاں اضافہ او جی ڈی سی ایل کے 100 فیصد ملکیتی کنویں سے ہوئی، پساکھی فائیو کنویں سے تیل کی پیداوار 480 بیرل یومیہ سے بڑھ کر 900 بیرل یومیہ ہوگئی
اعلامیے کے مطابق رگ نصب کرکے آرٹیفشل لفٹ سسٹم کے ذریعے کنویں سے پیداوار بڑھانے میں کامیابی ملی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے تیل و گیس کی تلاش اور کنوؤں کی بحالی کیلئے پر عزم ہیں۔