اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے9مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان کوسزاؤں پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس سےعام شہریوں کوسزائیں نہیں بنتی، فوج کا ادارہ بطورعدلیہ کام نہیں کرسکتا۔
اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماو اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے ملٹری کورٹس سے پی ٹی آئی کارکنان کی سزاؤں پر کہا کہ پہلےبھی ملٹری کورٹس سےعام شہریوں کوسزاؤں کی مذمت کی،آج بھی کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاؤں کی مذمت کی ہے ۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 7 ہےجس میں ریاست کی تعریف موجود ہے آپ کی پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیاں، آئین،سینیٹ ریاست ہے،فوج اور باقی ادارے ریاست کے نیچے ہیں،فوج کا ادارہ بطورعدلیہ کام نہیں کرسکتا،عام شہریوں کا ٹرائل سول عدالتوں میں ہونا چاہیے۔
تحریک انصاف کے رہنماعمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخزانہ رہا ہوں،کمیٹیزکارکن رہا ہوں،معیشت ترقی نہیں کررہی ، کسی کا گلہ دبانےسےآپ کہیں اس کی سانس کنٹرول ہوگئی ایسا نہیں ہوسکتا،حکومت معیشت کومستحکم کرہی نہیں پارہی۔