چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ آمریت اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ تہذیب اور انسانیت کا دشمن ہے۔
یوم شہداء کار ساز پر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ شہداءِ کار ساز نے جانیں قربان کر کے تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش داستان رقم کی، خونریز سانحے کا غم و غصہ آج بھی قوم کے ذہنوں میں کل کی طرح تازہ ہے، پارٹی شہداء کے خاندانوں سے بھی یکجہتی کا اظہار اور سلام پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آمریت اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ تہذیب اور انسانیت کا دشمن ہے، پاکستانی قوم جمہوریت کی خاطر ہر مشکل کا مقابلہ کرنے اورجیتنے کا عزم رکھتی ہے۔
دوسری جانب اپنے پیغام یں سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 18 اکتوبر کے شہداء کی قربانی بہادری اور وفاداری کی تاریخ ہے، کارساز سانحہ ناقابل فراموش ہے، شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں ہوگی۔
آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کے شہداء کی جدوجہد کا ثمر ہے، بینظیر بھٹو کے پاکستان میں امن ہوگا عوام خوشحال ہونگے۔