لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں تین دن تک تعمیراتی کام اور اسکولوں کو چارروزکھلا رکھنےکی تجویز دیدی۔
لاہورہائیکورٹ اسموگ کے تدارک کے لیےدائردرخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے وکیل حسن اعجازچیمہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
جسٹس شاہدکریم نے کہا اسموگ کی وجہ سے عائد پابندیاں آہستہ آہستہ ختم کرنی چاہیےتھیں، ایک دم پابندیاں ختم کرنے سےاسموگ واپس آسکتی ہے،انہوں نےہفتےمیں تین دن تک تعمیراتی کام اور اسکولوں کو چار روز کھلا رکھنے کی تجویزدےدی۔
کمشنرلاہورنے قصورمیں ٹینرریز کےحوالے سے اچھا کام کیا ہے،عدالت نے شوگرملز اوردیگر آلودگی پھیلانی والی فیکٹریوں کےحوالے سے رپورٹ طلب کرلی،محکمہ ماحولیات شوگرملزاورآلودہ پانی پھیلانے والی دیگر فیکٹریوں کےحوالےسےرپورٹ پیش کرے۔
تمام سرکاری گاڑیوں کاوہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم سےٹیسٹ کروایاجائے،رش کےوقت سڑکوں پر صفائی نہ کی جائے ورنہ سی او او ایل ڈبلیو ایم سی کیخلاف کارروائی ہوگی،سماعت منگل کے روز تک ملتوی کردی گئی۔