فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں بمباری تاحال جاری ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کی نگرانی کرنے والے سینئر ترین امریکی جنرل مائیکل ایرک ایک غیر اعلانیہ دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ 11 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے اور پیر کی رات بھی اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حماس نے بھی اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور عسقلان کی جانب سینکڑوں میزائل داغے ہیں۔
جنوبی غزہ
جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے رات بھر کیے گئے فضائی حملوں میں شہید ہونے فلسطینیوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق بمباری کے دوران سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی فضائیہ نے کہا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں راتوں رات 200 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ کا دعویٰ
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے حماس کے ایک سینئر رہنما اسامہ میزینی کو مارنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس نے حماس کے ایک سینئر رہنما اسامہ میزینی کو مار دیا ہے جو غزہ کی پٹی میں حماس کی شوریٰ کونسل کے سربراہ تھے۔
The IAF and ISA killed Osama Mazini, the head of the Shura Council of Hamas terroist organization in the Gaza Strip. Mazini was responsible for Hamas prisoners and directed terrorist activities against Israel. pic.twitter.com/iAkRzbxH5r
— Israeli Air Force (@IAFsite) October 16, 2023
خیال رہے کہ حماس نے اسرائیلی دعوے کے جواب میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
القسام بریگیڈز کا دعویٰ
حماس کی جانب سے 200 سے 250 تک اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ گروپ نے 200 سے 250 کے درمیان لوگوں کو یرغمال بنایا ہے جبکہ 200 گروپ کے ساتھ ہیں اور باقی مختلف دھڑوں کے ساتھ ہیں۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ یرغمالیوں کے ساتھ اسلامی تعلمیات کے مطابق اچھا سلوک کیا جا رہا ہے۔
Media coverage: "Al Qassam Brigades released a video footage showing Mia Sham, one of the captives in #Gaza, getting medical treatment and calling for her release." pic.twitter.com/6MgWc71Ean
— Quds News Network (@QudsNen) October 16, 2023
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 22 یرغمالیوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ
امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کریلا بھی غیر اعلانیہ دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔
The Commander of the U.S. Central Command @CENTCOM , General Michael Kurilla, landed this morning in Israel for an official visit as a guest of the IDF Chief of the General Staff, LTG Herzi Halevi.
— Israel Defense Forces (@IDF) October 17, 2023
During his visit, the general is expected to meet with the Chief of Staff and…
اپنے دورے کے حوالے سے جنرل ایرک کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع کے لیے ضروری چیزیں موجود ہیں۔
روسی قرارداد مسترد
روس کی جانب سے اقوامد متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کے حوالے سے جمع کرائی جانے والی قرارداد مسترد ہوگئی۔
قرارداد میں اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے ساتھ ساتھ غزہ میں قید قیدیوں کی رہائی اور شہریوں کے محفوظ انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
The UN Security Council on Monday evening failed to adopt a resolution proposed by Russia that would have called for a humanitarian ceasefire in Gaza, which has been ravaged by almost 10 days of fighting between Israel and Hamas militants
— UN News (@UN_News_Centre) October 17, 2023
➡️ https://t.co/B76Qy3ZfLe pic.twitter.com/RndOc3UZCW
اموات
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں 2808 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 10859 افراد زخمی ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیل
حماس کے حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی اسرائیلیوں کی تعداد 1400 تک پہنچ گئی ہے جن میں 293 فوجی بھی شامل ہیں جبکہ 3500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔