ای کامرس کے تحت پاکستان میں آن لائن شاپنگ کے بڑھتے رجحان میں غیرقانونی دھندوں کے فروغ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ملک بھر میں پھیلا منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرکے گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے 33 پارسل پکڑ لئے 57 کلو 700 گرام ہیروئین ،یک کلو 600 سو گرام آئس اور1 کلو 700 گرام افیون برآمد کر لی ہے۔ ملک بھر میں پھیلے گینگ کے 11 افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ اسلام آباد پولیس کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 26 ملزمان گرفتار
منشیات فروش سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے سپلائی دیتے تھے ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی کاروبار میں ملوث کمپنیوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا اے این ایف سے رابطے میں ہیں
یہ بھی پڑھیں:۔یکم ستمبر سے 8 اکتوبرتک تقریباً 450 کلو منشیات برآمد ہوئی، اے این ایف
اے این ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی ای کامرس منشیات فروشی سامنے آنے کے بعد اس غیرقانونی تجارت کا دائرہ بہت وسیع ہوسکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:۔بلوچستان میں اداروں کی کاروائی، 16 سو کلو گرام منشیات برآمد
خیال رہے کہ نگران حکومت اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انسداد منشیات کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیاتھا۔ستمبر میں شروع ہونے والے آپریشن کے دوران اب تک کی کئی کارروائیاں کیں گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔منشیات فروشی کے الزام میں معروف اداکار سمیت متعدد گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق خیبرپختونخوا میں 12 کلو افیون، 97کلو ہشیش، 15کلو ہیروئن اور آدھا کلو گرام میتھ قبضے میں لی گئی، بلوچستان سے 127 کلو ہشیش، 44 کلو میتھ اور30 کلو افیون پکڑی گئی،سندھ میں124کلو ہشیش برآمد ہوئی۔
اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران پنجاب سے9، خیبر پختونخوا سے3،بلوچستان سے2 اور سندھ سے ایک منشیات فروش پکڑا گیاتھا۔