ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے چترال، سوات، شانگلہ اور گرونواح میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت ریکٹرسکیل پر4.5 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین گہرائی 156 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان تاجکستان کاپہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔






















