ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 126 سے 98 نمبر پر آگیا۔
ہینلےپاسپورٹ انڈیکس کےمطابق یہ بہتری سفارتی سطح پربڑھتی ہوئی کوششوں اورحالیہ بین الاقوامی معاہدوں کانتیجہ ہے،اب پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 31 ممالک میں بغیر ویزا، ویزا آن ارائیول یا الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔
بھارت 80ویں نمبر پر ہے اور اس کےشہریوں کو 55 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے،دوسری جانب یمن، عراق، شام اور افغانستان عالمی درجہ بندی میں آخری نمبروں پر موجود ہیں۔
افغانستان کا پاسپورٹ دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قراردیا گیا ہے،جس کے حامل افراد کو صرف 24 ممالک تک رسائی حاصل ہے،جو سنگاپور کے مقابلے میں 168 ممالک کم ہے۔
اسی پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پراپنےپیغام میں کہا ہے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی سطح پررینکنگ میں شانداربہتری آئی ہے،عالمی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ 126 ویں نمبرسےترقی کرتےہوئے 98 ویں نمبرپرآگیا ہے،جو عالمی سطح پر پاکستان پربڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نےکہاکہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں تیزی سےبہتری اس امرکی نشاندہی کرتی ہےکہ دنیا پاکستان پراعتماد کر رہی ہے۔ انہوں نےامیدظاہر کی کہ ان شاء اللہ ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ حکومت شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔






















