احتساب عدالت لاہور نے گجرات منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
احتساب عدالت لاہور نےگجرات منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں پرویزالہی سمیت دیگر ملزمان پر فردجرم عائدکردی ہے،ملزمان نے صحتِ جرم سےانکارکیا ہے،عدالت نےآئندہ سماعت پرنیب کےگواہوں کو طلب کرلیا ہےاورسماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق نیب نے شریک ملزمان سلیمان احمد اورمظفر اقبال کی گرفتاری کے بعد سپلیمنٹری ریفرنس دائر کیا تھا، جو موجودہ کارروائی کا حصہ ہے۔






















