اینٹی نارکوٹکس فورس کامنشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر آپریشن جاری ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے یکم ستمبر سے آٹھ اکتوبر کے دوران ساڑھے چار سو کلو گرام منشیات برآمد کرکے پندرہ سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
نگران حکومت اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انسداد منشیات کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔ستمبر میں شروع ہونے والے آپریشن کے دوران اب تک پنجاب سے 17 کلو گرام ہشیش اور ساڑھے 4 کلو گرام سے زائد کلو ہیروئن پکڑی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق خیبرپختونخوا میں 12 کلو افیون، 97کلو ہشیش، 15کلو ہیروئن اور آدھا کلو گرام میتھ قبضے میں لی گئی، بلوچستان سے 127 کلو ہشیش، 44 کلو میتھ اور30 کلو افیون پکڑی گئی،سندھ میں124کلو ہشیش برآمد ہوئی۔
اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران پنجاب سے9، خیبر پختونخوا سے3،بلوچستان سے2 اور سندھ سے ایک منشیات فروش پکڑا گیا۔