ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہےایران موجودہ بحران پر جلد قابو پا لےگا،صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں،ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے،پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نےہفتہ واربریفنگ میں کہا تحران میں پاکستان کا سفارتخانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کر رہا ہے،ایران خطے کا ایک بڑا اور اہم ملک ہے،پاکستان پرامن اورخوشحال ایران دیکھنا چاہتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نےکہا پاکستان بھارتی آرمی چیف کےدہشتگردکیمپوں کے حوالےسےبیانات مسترد کرتا ہے، کلبھوشن یادیوکاپاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہوناریکارڈکاحصہ ہے،آسیہ اندرابی کو سزا سنائے جانےکی شدیدمذمت کرتے ہیں۔
ترجمان نےمزید کہا وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر نے ٹیلی فون کال کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کیا،دونوں رہنماؤں نے ایران کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی،اسحاق ڈار کا ازبکستان اور میانمار کے وزرائے خارجہ اور انڈونیشیا کے وزیر سرمایہ کاری سے بھی رابطہ ہوا۔






















