ایران امریکا کشیدگی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچی،،مقامی سطح پر4300 روپے بڑھکر 24 کیرٹ فی تولہ سونا 486162 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 3687 روپے کے اضافے سے 416805 روپے ہوگئے۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھکر 9575 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں 43 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4638 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔






















