بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا چیمئپنر ٹرافی 2025 کھیلنے کے لئے پاکستان آمد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ردعمل سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کو زبانی آگاہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آئے گی جس کے بعد آئی سی سی نے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ چیمپئنز ٹرافی ، بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ’ مائنس انڈیا ‘ فارمولے پر غور شروع
پی سی بی کی جانب سے بھارتی بورڈ کے فیصلے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور آئی سی سی کو خط لکھ کر بھارتی ٹیم کے انکار کی ٹھوس وجوہات مانگ لی گئی ہیں جبکہ مائنس انڈیا فارمولے پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں ۔روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آمد سے متعلق بڑا بیان جاری کردیا
ایسے میں جنوبی افریقا میں موجود پاکستانی فین نے بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کی وجہ پوچھ لی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹی 20 ٹیم ان دنوں سیریز کے لئے دورہ جنوبی افریقا پر موجود ہے۔
لازمی پڑھیں۔ بھارتی ٹیم اگر پاکستان نہ آئی تو، پاکستانی حکومت کی جانب سے سخت فیصلہ
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی فینز سوریا کمار سے پوچھتا ہے ’ آپ چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کیوں نہیں آرہے ؟ ‘‘۔
View this post on Instagram
سوریا کمار یادیو نے پاکستانی فین کے سوال پر جواب دیا کہ ’ یہ ہمارے میں نہیں ہے ‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اس معاملے پر بھارتی کپتان روہت شرما کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں مگر جو فیصلہ بورڈ کرے گا اس پر عمل کرنا ہوتا ہے۔