انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو آگاہ کردیا۔
بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں عدم شرکت کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا۔
لازمی پڑھیں ۔روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آمد سے متعلق بڑا بیان جاری کردیا
چند روز قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹیم آئی سی سی ایونٹ کے لئے پاکستان ہیں جائے گی اور ٹورنامنٹ بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا۔
لازمی پڑھیں ۔بھارتی بورڈ نے پاکستان نہ جانے کے معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا
گزشتہ روز کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی بورڈ نے معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو پاکستان جانے کے بارے میں حکومت سے اجازت نہ ملنے کا بتایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد پی سی بی نے حکومت پاکستان کے ساتھ رابطہ کرلیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ چیمپئنز ٹرافی ، بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ’ مائنس انڈیا ‘ فارمولے پر غور شروع
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بھارت کے آنے سے انکار پر سخت فیصلے لینے کا امکان ہے اور اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق جب تک تعلقات بہتر نہیں ہوتے تب تک بھارت کے ساتھ کسی بھی ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔
پاکستانی حکومت کا موقف ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ بھارت بھیجی اچھا تاثر دیا لیکن بھارت ہمیشہ سیاست کو شامل کرتا ہے، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے پیچھے نہیں ہٹے گا بھارت نہیں آیا توآخری حد تک جائیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اگر بھارت نہیں آئے گا تو ریونیو نقصان ہمیں ہوگا ، جب ہم بھارت سے میچ نہیں کھیلیں گے تب نقصان ان کا بھی ہوگا۔