پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ’ مائنس انڈیا ‘ فارمولے پر غور شروع کردیا۔
بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں عدم شرکت کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا۔
چند روز قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹیم آئی سی سی ایونٹ کے لئے پاکستان ہیں جائے گی اور ٹورنامنٹ بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا۔
لازمی پڑھیں ۔روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آمد سے متعلق بڑا بیان جاری کردیا
گزشتہ روز کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی بورڈ نے معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔
لازمی پڑھیں ۔بھارتی بورڈ نے پاکستان نہ جانے کے معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا
بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو پاکستان جانے کے بارے میں حکومت سے اجازت نہ ملنے کا بتایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد پی سی بی نے حکومت پاکستان کے ساتھ رابطہ کرلیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے معاملے پر بھارت کی جانب سے انکار پر پاکستان ڈٹ گیا ہے اور مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
مائنس انڈیا فارمولے کے تحت پہلا آپشن بھارت پاکستان آکر چیمپینز ٹرافی میں شرکت کرے اور اس کے لئے اعلیٰ حکومتی شخصیات بھارت کو پاکستان آنے کی دعوت دے سکتی ہیں ورنہ
لازمی پڑھیں۔ بھارتی ٹیم اگر پاکستان نہ آئی تو، پاکستانی حکومت کی جانب سے سخت فیصلہ
بھارت کے انکار کی صورت میں دیگر ٹیموں کے ساتھ چیمپینز ٹرافی انعقاد کروانے کا پلان زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی مائنس انڈیا فارمولا آئی سی سی کے سامنے رکھے گا جس پر حتمی فیصلہ آئی سی سی کرے گی۔