غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم جاری ہیں۔غزہ سٹی میں پناہ گزینوں کے زیر استعمال اسکول پر بمباری سے تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق 24 گھنٹے میں 39 شہادتیں ہوئیں،تعداد 43 ہزار پانچ سو آٹھ ہوگئی۔دوسری جانب شمالی غزہ میں محاصرےکی وجہ سے قحط کی صورتحال پیدا ہوگئی،عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے شدید تشویش کا اظہار کردیا۔
جنگ بندی معاہدے اورجنگی قیدیوں کی حوالگی میں عدم تعاون کے الزام میں امریکا نے قطر سے حماس کے وفد کو ملک بدرکرنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق قطرنے حماس رہنماؤں کو ملک سے نکالنے پرآمادگی ظاہر کردی ہے۔