عوام کے لئے بڑی خوشخبری پٹرول کی قیمت میں بڑا ریلیف،ایک ہی جھٹکے میں چالیس روپے کی کمی کی گئی ہے۔تاہم اسکے ساتھ ہی پمپوں میں پٹرول ختم ہو گیا ہے۔ شہریوں کو حصول میں مشکلات کا سامنا رہا۔
پیٹرول تو سستا ہوگیا لیکن ساتھ ہی نایاب بھی ہوگیا۔ نگران حکومت کی جانب سے پیڑول کی قیمتوں یکمشت بڑی کمی کے بعد ملک کے کئی شہروں کے پیڑول پمپس سے پیڑول غائب ہی ہوگیا ہے۔ وہی پمپ جو پہلے پٹرول سے شائد بھرے ہوئے تھے اچانک خالی ہوگئے ۔ملتان میں شہریوں کو پٹرول کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی دستیابی ہر پمپ پر یقینی بنائی جائے ۔
سابق پی ٹی آئی دور حکومت میں جون 2022 میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔اس وقت بھی کئی روز تک شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔جو قیمتوں میں اضافے پر وافر ملنے لگا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی تو 15 دن بعد پاکستان میں پیڑول کی قیمتوں دوبارہ کمی کا بھی امکان ہے۔جس سے مہنگائے کے ستائے عوام کو مزید ریلیف مل سکے گا۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے کی بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40روپے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر کم کی گئی۔