سپارکوں نے اسموگ اور آلودگی کی نگرانی کے لیے نئے منصوبے کا اعلان کردیا۔ نیا پراجیکٹ شہری اسموگ کی جانچ اور روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سپارکو اپنی سیٹلائٹ پر مبنی مانیٹرنگ اور مہارت کا استعمال کرے گا۔ مانیٹرنگ اور ماڈلنگ کے لیے لیس ائیرکوالٹی مانیٹرنگ موبائل لیب کا استعمال ہوگا۔
موبائل لیبز متاثرہ مقامات پر پہنچ کر متعلقہ اداروں کو اسموگ رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔ حکام کے مطابق ملک کو درپیش اسموگ کی روک تھام کے لیے سپارکو کے سائنسدان مصروف ہیں۔