افغانستان نے ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کردیا، دفاعی چیمپئن کو بڑے مارجن سے شکست دیدی۔
افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 284 رنز کا ہدف دیا، انگلش ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔
ہیری بروکس اور ڈیوڈ ملان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی افغان بولرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کرسکا۔
جونی بیئراسٹو 2، ڈیوڈ ملان 32، جو روٹ 11، جوز بٹلر 9، لیام لیونگ اسٹون 10، سام کرن 10، کرس ووکس 9، عادل راشد 20 اور مارک ووڈ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ریس ٹوپلے نے ناقابل شکست 15 رنز بنائے۔
ہیری بروکس نے 61 گیندوں پر 66 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔
افغانستان کے اسپنرز نے 8 انگلش بلے بازوں کو پویلین بھیجا، مجیب الرحمان اور راشد خان نے 3، 3 جبکہ محمد نبی نے 2 شکار کئے، فضل حق فاروقی اور نوین الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل افغانستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں میگا ایونٹ کے 13 ویں میچ میں دہلی میں مدمقابل تھیں، انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور افغان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، افغان اوپنرز نے ٹیم کو 114 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی، ابراہیم زادران 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رحمت شاہ 3، حشمت اللہ شاہدی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمرزئی 19 رنز بناسکے۔
اکرام اللہ علی خیل نے مشکل وقت میں 58 رنز کی قابل قدر اننگز کھیلی، محمد نبی 9 رنز بناسکے، راشد خان 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مجیب الرحمان نے 16 گیندوں پر جارحانہ 28 رنز بنائے، نوین الحق 5 رنز بنا سکے۔
افغان ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف اننگز میں مجموعی طور پر 8 چھکے لگائے۔
انگلش بولرز میں عادل راشد نے 3، مارک ووڈ نے 2، ریس ٹوپلے، لیام لیونگ اسٹون اور جو روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سام کرن 4 اوورز میں 46 اور کرس ووکس 4 اوورز میں 41 رنز دے کر مہنگے ترین بولر رہے، دونوں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
We've won the toss and will have a bowl! 🪙
— England Cricket (@englandcricket) October 15, 2023
📍 Arun Jaitley Stadium#EnglandCricket | #CWC23 pic.twitter.com/5mii6Q88fJ
افغانستان نے 44 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنالیے ہیں۔
افغان ٹیم کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 80 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ ابراہیم زردان نے 28، رحمت شاہ نے 3، حشمت اللہ نے 14، عظمت اللہ زئی نے 19، محمد نبی نے9 اور راشد خان نے 23 رنز کی اننگ کھیلی۔
افغان الیون میں رحمن اللہ گرباز ، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی ، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔
🚨 STARTING XI 🚨
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 15, 2023
We are going with a solitary change from our previous game ☝️
➡️ Najibullah Zadran misses out
⬅️ Ikram Alikhil comes in
Here's our full XI 👇#AfghanAtalan | #CWC23 | #AFGvENG | #WarzaMaidanGata pic.twitter.com/tGpNaruIYc
انگلش سکواڈ میں جونی بیرسٹو، ڈیوڈ میلان، جو روٹ، جوز بٹلر ، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، کرس ووکس، سیم کرن، عادل رشید، مارک ووڈ اور ریس ٹوپلی شامل ہیں۔
📋 TEAM NEWS!
— England Cricket (@englandcricket) October 15, 2023
We're unchanged from Tuesday's win ✊ #EnglandCricket | #CWC23 pic.twitter.com/QZsiedhx96