نئے چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰی آفریدی کل سے بطور چیف جسٹس مقدمات کی سماعت کا آغاز کریں گے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ میٹنگ بھی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد ججز کی فل کورٹ میٹنگ پیر کے روز طلب کی تھی ۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں تبدیلی کرتے ہوئے جسٹس منیب اختر کو دوبارہ اس میں شامل کیا گیا ۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے جسٹس منصور علی شاہ اور سینئر ججز پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد سے فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تاہم وہ اجلاس نہیں بلایا جا سکا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں اس لئے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گےنئے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی پیر سے بطور چیف جسٹس مقدمات کی سماعت کریں گےمقدمات کی سماعت سے قبل چیف جسٹس فل کورٹ میٹنگ کی سربراہی بھی کریں گے۔